طیفی بٹ کےبہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

04:13 PM, 6 Dec, 2024

ویب ڈیسک:   طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمہ  میں سیشن کورٹ لاہور کی عدالت نےامیر فتح کی ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمہ  میں سیشن کورٹ لاہور کی عدالت نے قیصر بٹ اور امیر فتح ٹیپو کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔امیر فتح عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

مدعی وکیل  نے کہا کہ سر ابھی انتظار کر لیں ایپلیکیشن کا کیا فیصلہ آتا ہے،اگر وہاں سے ایپلیکیشن خارج ہوتی ہے پھر آج ہی فیصلہ کر دیجیے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم ملزم کو شام 3 بجے تک بٹھا کر نہیں رکھ سکتے۔

ملزمان وکیل نے کہا کہ پی ایف ایس رپورٹ کے بعد ہم عدالت میں دلائل پیش کریں گے۔

مدعی وکیل کی جانب سے بیل ٹرانسفر ایپلیکیشن دی گئی، عدالت نے ایپلیکیشن سیشن جج کو بھجوا دی۔

عدالت نے امیر فتح کی ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یادرہے کہ عدالت نے عدم پیروی پر قیصر بٹ کی  ضمانت خارج کر رکھی ہے۔ 

مزیدخبریں