جعلی ڈگری  پرامریکا جانیوالی پریانکا دیوی کو 6 سال کی سزا سنا دی گئی

04:53 PM, 6 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) جعلی ڈگری کی بنیاد پر امریکہ جانے والی پریانکا دیوی سمیت چار ملزمان کے خلاف کیس  کا عدالت نے  تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق   عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ پریانکا دیوی کو مجموعی طور پر 6 سال کی سزا سنادی ، عدالت نے ملزمہ پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ۔ 

عدالت نے تین شریک ملزمان مریم ،امان اور راشد کو 2،2 سال قید کی سزا سنادی ۔ تینوں ملزمان 20،20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔

عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے آبزرویشن  دی  کہ   جعلی ڈگری اور تعلمی اسناد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں ، جعلی ڈگریاں ڈگری ہولڈر اور تعلمی اداروں کے لیے خطرہ ہیں ۔

ایف آئی اے  کا کہنا ہے کہ  ملزمہ پریانکا دیوی کے خلاف امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر انکوائری شروع کی گئی تھی ، ملزمہ پریانکا دیوی نے پڑھائی کے لیے امریکہ جانے کے کراچی یونیورسٹی کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی ، ایجوکیشنل کنسلٹنٹ ملزمہ مریم عادل نے پریانکا دیوی کو جعلی ڈگری لینے پر اکسایا تھا ، ملزم امان نے پریانکا دیوی کو جعلی ڈگری دلوائی تھی ۔

مزیدخبریں