اب گھر بیٹھے ہی پراپرٹی ٹیکس کی درستگی کروا سکیں گے، محکمہ ایکسائز کا ایپ لانچ  کرنیکا فیصلہ

08:02 PM, 6 Dec, 2024

دانش منیر

(ویب ڈیسک )دانش منیر:اب آپ کو محکمہ ایکسائز کے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے گھر بیٹھے ہی موبائل پر پراپرٹی ٹیکس کی درستگی کروا سکیں گے ، محکمہ ایکسائز نے پرسنل اسسٹنٹ موڈ کے نام سے نئی ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبہ بھر کے 50لاکھ صارفین بآسانی مستفید ہوں گے ۔

محکمہ ایکسائز نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نئی ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز نئی ایپ لانچ کریے گا ۔

ذرائع محکمہ ایکسائز کمطابق پرسنل اسسمنٹٹ موڈکے نام سے نئی ایپ لانچ کی جائے گی ،صوبہ بھر کے 50لاکھ پراپرٹی یونٹس ڈیجٹل ایپ پر موجود ہوں گے ،شہری پرسنل اسسمنٹ موڈ کے زریعہ پراپرٹی پر لاگو ٹیکس کا جائزہ لے سکے گا ، شہریوں کو اب پراپرٹی ٹیکس کی تصیح کےلیے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، بلکہ شہری ایپ پر خود اپنے گھر سے ہی پراپرٹی ٹیکس کی تصیح کروا سکیں گے ۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایپ کے ذریعے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ کرپشن کا راستہ بھی مستقل بند ہوگا صوبہ بھر کے لاکھوں صارفین کہیں سے بھی اپنے موبائل کے ذریعے کے پراپرٹی ٹیکس کی اسسمنٹ درست کروا سکیں گے اور ڈپٹی کمشنر ریٹس کے اطلاق کے فوری بعد ڈیجیٹل ایپ کا اغاز کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں