وزیر اعظم نے نوید احمد شیخ کو ایم ڈی بیت المال  مقرر کردیا

09:07 PM, 6 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  نے نوید احمد شیخ کو ایم ڈی بیت المال  مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  نے انچارج ایم ڈی بیت المال کی منظوری دیدی ، گریڈ 22 کے افسر نوید احمد شیخ کو ایم ڈی بیت المال مقرر کر دیا گیا ہے۔

وفاقی سیکرٹری تخفیف غربت نوید شیخ کو تین ماہ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے  کہ ایم ڈی کے نہ ہونے سے ہزاروں کیسز زیر التواء تھے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ  سیکرٹری وزارتِ تخفیف غربت کو ایم ڈی بیت المال کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ نوید احمد شیخ تین ماہ یا ریگولر ایم ڈی کی تعیناتی تک اضافی فرائض انجام دیں گے۔ 

مزیدخبریں