اہم تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز کا نیا شیڈول جاری کردیا

10:03 PM, 6 Dec, 2024

ویب ڈیسک:تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز کا نیا شیڈول جاری کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ ماہ انٹرمیڈیٹ پریکٹیکلز کا شیڈول ملتوی کیا گیا تھا، کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کا کہناتھا کہ نئے شیڈول کے تحت یہ پریکٹیکلز اب 12، 13 اور 14دسمبر کو ہونگے،پریکٹیکلز میں فزکس، کیمسٹری، شماریات، آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس،ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن مضامین شامل ہیں ۔

کنٹرولر امتحانات کا کہناتھا کہ ضلع راولپنڈی کے تمام امیدواران پہلے سے الاٹ پریکٹیکل سینٹر پہنچ جائیں، ضلع راولپنڈی کے ریگولر امیدواران کی رولنمبر سلپس ادارہ کے پورٹل پر اپلوڈ ہیں۔

پرائیویٹ امیدواروں کی ترمیم شدہ رولنمبر سلپس بورڈ ویب سائٹ پر ہیں،پرائیویٹ امیدوار اپنا ب فارم، آن لائن داخلہ فارم، رول نمبر انٹر کرکے اپنی سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں