رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر بڑی پیشکش کردی

11:05 PM, 6 Dec, 2024

ویب ڈیسک:وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے پی ٹی آئی سیاسی گفتگو کرنا چاہتی ہے تو کرے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ جیلوں میں ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہونی ہیں، یہ بتائیں 278 کی لاشیں کہاں ہیں جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ احتجاج کے دوران قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا، پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کہتی ہے صرف دو معاملات پربات کرنی ہے، پی ٹی آئی سیاسی گفتگوکرنا چاہتی ہے تو کرے ہم تیار ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی مشروط پیش کش کے بعد بات چیت کیسے ہوسکتی ہے،اگرسول نافرمانی کی تحریک چلائی گئی ہے تو وہ بری طرح ناکام ہوگی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر ساڑھے 10 بجے اسلام آباد سے فرار ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں