اسلام آباد ( پبلک نیوز) 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 28 اموات ہوگئی، نیشنل کمانڈر آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،24 گھنٹوں میں ملک میں ہزار 286 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 32 ہزار 514 ہے جبکہ کورونا کے 5 لاکھ 8 ہزار 700 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا سے 28 اموات بھی ہوچکی ہیں۔ ملک میں 5 لاکھ 5ہزار 128 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں اور کورونا سے تاحال 11 ہزار 914 موات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں33 ہزار 319 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔