انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

06:11 AM, 6 Feb, 2021

شازیہ بشیر

کراچی(پبلک نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 160.10 سے کم ہوکر 159.99 روپے پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 160.10 سے کم ہوکر 159.99 روپے پر بند ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.30 سے کم ہوکر 160.10 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں یورو 2 روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 194.50 سے کم ہوکر 192.50 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ بھی 2 روپے سستا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 219.50سے کم ہوکر 217.50روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں امارتی درہم 15 پیسے کم ہوکر 43.70 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں سعودی ریال 10 پیسے کمی سے 42.55 روپے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں