لاہور (پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے ججز کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالتِ عالیہ کی جانب سے اس حکم نامہ سے متعلق مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس اہم پابندی کے حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال ججز کے وقار کے خلاف ہے۔ ججز کے لیے جوڈیشری سے متعلق سوشل میڈیا کا استعمال کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس قاسم خان کی منظوری کے بعد مراسلہ جاری کیا گیا ہے اور پابندی عائد کی گئی ہے۔
مراسلہ کے متن کے مطابق جوڈیشری سے متعلق ایسا مواد جو عدالتی وقار قواعد وضوابط، اخلاقیات کے منافی پیغامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے روکا گیا ہے۔ جوڈیشل افسران کے جوڈیشری سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغامات اپ لوڈ ہوتے رہے ہیں۔