بہاولپور چڑیا گھر میں نایاب نسل کا ہائینا ہلاک ہوگیا

08:58 AM, 6 Feb, 2021

ارسلان شیخ

بہاولپور ( پبلک نیوز) بہاول پور چڑیا گھر کا ہائینا فرار یا ہلاک، سات ہرنوں کی ہلاکت کے بعد ایک اور جانور بھی مبینہ طور پر ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بہاولپور چڑیا گھر میں مبینہ طور پر نایاب نسل کا ہائینا ( لگڑ بگڑ ) بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ چڑیا گھر میں دو ہائینا موجود تھے جبکہ ایک غائب ہوگیا۔ ہلاک ہونیوالے ہائینا کو بغیر پوسٹمارٹم کیے بغیر ہی غائب کردیا گیا ہے۔ ہائینا کی ہلاکت مٹی کی غار میں گھس کر بیٹھنے سے ہوئی ہے۔

مزیدخبریں