جعلی خاتون وکیل پکڑی گئی

02:48 PM, 6 Feb, 2021

احمد علی

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں فراڈیوں نے وکالت جیسے پیشہ کو بھی معاف نہ کیا۔ کراچی کی سٹی کورٹ سے جعلی خاتون وکیل پکڑی گئیں۔ خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کی سٹی کورٹ سے کنول فاطمہ نامی جعلی وکیل پکڑی گئیں۔ کنول فاطمہ طویل عرصہ سے بطور وکیل عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں، جعلی وکیل کنول فاطمہ باقاعدہ کیس چلاتیں اور جرح بھی کرتی تھیں۔

وکالت نامہ پر انیلہ نامی وکیل کا لائسنس نمبر درج کرتی تھیں۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے خاتون کی جعل سازی سامنے آنے پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں