وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

10:33 AM, 6 Feb, 2022

احمد علی
وزیر اعظم عمران خان نے آج(اتوار) بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں چوبیسویں اولمپک سرمائی مقابلوں کی کامیاب میزبانی پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور چین کے قمری سال پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا مضبوط اتحادی ، بھر پور حامی اور آہنی بھائی ہے۔
مزیدخبریں