گورنر پنجاب ازبکستان کے دورے پر پہنچ گئے

12:03 PM, 6 Feb, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: گورنر پنجاب چودھری سرور ازبکستان کے دورے پر پہنچ گئے، صوبہ نمنگان کے گورنر نے استقبال کیا۔ دو طر فہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ گورنر پنجاب کا صوبہ نمنگان کے گورنر شوکت عبدررزاق کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا۔ سیاسی، سفارتی روابط بڑھانے، تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبہ نمنگان اور پنجاب کی بزنس کیمونٹی کے وفود کے تبادے کی حکمت عملی بھی تیار کر نے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر شوکت عبدررزاق نے افغان میں امن واستحکام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے کردار کو سراہا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیم، ثقافت، سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے بھی ازبکستان کومزید کردار ادا کر نا ہوگا۔ صوبہ نمنگان اور پنجاب معاشی ترقی اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگے۔ گورنر شوکت عبدررزاق کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں صوبہ نمنگان اور پنجاب ایک دوسرے کے مزید قر یب آئیں گے۔ پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن کے لیے کردار ہر لحاظ سے قابل تحسین ہے۔
مزیدخبریں