سابق انٹرنیشنل باڈی بلڈر یحییٰ بٹ انتقال کرگئے

12:25 PM, 6 Feb, 2022

احمد علی
سابق انٹرنیشنل باڈی بلڈر یحییٰ بٹ انتقال کرگئے . سابق انٹرنیشنل باڈی بلڈر یحی بٹ کے انتقال کے حوالے سے صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نعیم اختر نے بیان گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ سابق ایشین چیمپئین باڈی بلڈر یحیی بٹ کا انتقال ہو گیا. واضح رہے کہ یحیی بٹ گزشتہ برس سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے. مقامی ہسپتال میں گزشتہ چند روز سے زیر علاج تھے. صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور کی جانب سے باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کے انتقال پر ٹویٹ کیا گیا ، انہوں نے کہا ‏پاکستان میں باڈی بلڈنگ کی پہچان یحیی بٹ صاحب کی کینسر کے باعث وفات کا سن کر دلی دکھ اور رنج ہوا۔ مرحوم کی پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے کھیل کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے اور کروٹ کروٹ جنت عطا کرے۔ آمین! یحیٰ بٹ نے 3 بار ایشین چیمپئن اور 5 بار مسٹر اولمپیا اور مسٹر پاکستان کا اعزا ز حاصل کیا ہے۔
مزیدخبریں