بچے بچے کو معلوم ہے کہ کرپٹ کون ہے؟شہبازگل

01:11 PM, 6 Feb, 2022

احمد علی
فیصل آباد،معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مریم نواز نعرہ لگوایا کرتی تھیں عمران ،زرداری بھائی بھائی ، بلاول،زر داری، شہباز اور مریم نواز ایک ہی فریم میں نظر آئے جبکہ خواجہ سعد رفیق کو فریم سے نکال دیاگیا. شہبازگل نے کہا کل دونوں خاندانوں نے مل کر لوٹنے کا وعدہ کیا، عمران خان نے غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال بنائے، عمران خان نے یونیورسٹیاں بنائیں، عمران خان نے پناہ گاہیں بنائیں اور لنگر خانے قائم کئے، عمران خان کے کہنے پر بہت سے اداروں نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں، تنخواہیں بڑھوا کر غریب کی مدد کی گئی. انہوں نے کہا سندھ میں پاپڑ والے کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکلے، شریفوں کے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں، زرداری ،شریفوں کی طرح ’’غر یبوں ‘‘ کی مدد نہیں کر سکے، زرداری صاحب نے سب سے پہلے پاپڑ اور ریڑھی والے کی غربت ختم کی، جبکہ شریفوں نے مقصور چپڑاسی کی غربت ختم کی.ملک مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ میں انہو ں نے4ارب روپے ڈال دیئے، عمران خان نے غریب کا ہاتھ پکڑا اور صحت کارڈ سے علاج کی سہولت فر اہم کی، شریفوں کا ببلو17 سال کی عمر میں ارب پتی بن گیا، زرداری،شریف فیملی غریبوں کو بھی امیر ہونے کا طریقہ بتائے، ہمارے لوگ آپ کے رابطے میں،آپ کے لوگ ہمارے اثر میں ہیں، آپ کے لوگوں نے ہمارے کہنے پر ووٹ نہیں دیا. شہبازگل نے کہا بچے بچے کو معلوم ہے کہ کرپٹ کون ہے؟ عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دینا، تمام چور عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، عدلیہ کا وقار بہت عزیز ہے، وزیر اعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم کے دورے بارے جلد وزارت خارجہ بریفنگ دےگی، ہم کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں.
مزیدخبریں