اب سلیکٹڈ حکومت کے گھبرانے کا وقت ہوچکا ہے : بلاول
01:49 PM, 6 Feb, 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں جلسہ عام سے خطاب، کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نصیر آباد کی عوام کی خدمت کی ہے، قائد عوام نے نصیر آباد کے کسانوں میں پانچ لاکھ ایکڑ مفت زرعی زمین تقسیم کی، نصیر آباد کو آب پاشی کا نظام دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحصیل تمبو میں سردار غلام رسول عمرانی کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں کہا اگر ﷲ تعالیٰ نے موقع دیا تو پاکستان پیپلز پارٹی دن رات محنت کرکے اپنے بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔جب سے یہ سلیکٹڈ حکومت آئی ہے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے، اس سلیکٹڈ حکومت نے نہ صرف عوام کے ووٹ پر ڈاکا مارا بلکہ عوام کی جیب اور پیٹ پر بھی ڈاکا مارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سلیکٹڈ حکومت کے گھبرانے کا وقت ہوچکا ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ملک کے عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر ڈالے جانے والے ڈاکے کا حساب لینے کیلئے 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کیلئے نکلے گا۔