ضلع کرم،دہشت گردوں کی سرحد پارسے فائرنگ،5 جوان شہید

02:21 PM, 6 Feb, 2022

احمد علی

آج ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کابھاری جانی نقصان ہوا ۔پاکستان نے اس کے خلاف سرگرمیوں کیلئے دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان کے خلاف ایسی کارروائیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں 34 سالہ لانس نائیک عجب نور شامل جن کا تعلق کراچی سے تھا، لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی ضیا اللہ بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں. شہید سپاہی نوید اقبال کی عمر 23 سال اور تعلق کرک سے تھا. آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی سمیراللہ خان کی عمر 18 برس اور تعلق بنوں سے تھا جبکہ بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے والے 27 سالہ سپاہی سجاد علی نےبھی جام شہادت نوش کیا.

مزیدخبریں