ترکیہ اور شام 7.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے، 2200 زائد افراد ہلاک ہوگئے
06:30 AM, 6 Feb, 2023
ترکیہ اور شام شدید زلزلے سے لرز اٹھے ہیں ، 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر ڈیڑھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا جبکہ 17.9 کلومیٹر زلزلے کی گہرائی تھی ۔ ترک میڈیا نے بتایا کہ زلزلے کے شدید ترین جھٹکے 1 منٹ تک محسوس کیے گئے تھے ، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔زلزلے کے جھٹکے شام، اردن،لبنان ، قبرص، یونان، اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے ہیں ۔ ترکیہ اور شام میں آج دو انتہائی تباہ کن زلزلے آئے جس کے نتیجے میں 2200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔اس کے علاوہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔