انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 58 پیسے سستا ہوگیا

07:56 AM, 6 Feb, 2023

احمد علی
کراچی: روپے کی قدرمیں بہتری ہو رہی ہے ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 58 پیسے سستا ہوگیا ہے ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر276 روپے سے نیچے آگیا ہے ، انٹربینک میں ڈالر 276.58 روپے سے کم ہوکر 273 روپے کا ہوگیا ہے ۔ کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 271 روپے تک ٹریڈ ہوا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔
مزیدخبریں