ویڈیو: لیگی امیدوار انتخابی مہم کے دوران اصلی شیر حلقہ میں لیکر آگئے

10:18 AM, 6 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار انتخابی مہم کے دوران اصلی شیر حلقہ میں لیکر آگئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن  کے امیدواروں کی طرف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران اصلی شیر حلقہ میں لیکر آگئے،  اصلی شیر کو پنجرے میں بند کرکے حلقہ میں گھمایاگیا۔

خیال رہے کہ  گزشتہ ماہ   مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے موہنی روڈ پر ریلی نکالی تھی ، جہاں مسلم لیگ  کا کوئی کارکن اصلی شیر لے آیا تھا۔اس حوالے سے مریم اورنگیزیب نے ایکس پر بیان میں کہا تھا کہ   نواز شریف نے ریلی میں اصلی شیر لانے کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے موہنی روڈ پر ریلی کے دوران اصلی شیر لانے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس بھجوانے کی ہدایت کردی ۔   نواز شریف کی ہدایت پر شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں