(ویب ڈیسک ) ٹریفک پولیس نے عام انتخابات کےلئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل سے لیکر سی ٹی او تک تمام افسران شہریوں کی مدد و راہنمائی کےلئے موجود ہونگے، اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگا دی گئی ہیں، ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان اور ایس پی ملک اکرام مکمل سپرویژن کریں گے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ 12 ڈی ایس پیز اور 500 سینئر وارڈنز اور 03 ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گیں ، 136 لیڈی وارڈنز بھی پولنگ ڈے پر ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر فرائض سرانجام دیں گیں، 20 فوک لفٹرز، 04 بریک ڈاؤن بھی 03 شفٹوں میں تعینات ہونگے۔
عمارہ اطہر نے بتایا کہ پارکنگ حساس اور مصروف شاہراہوں پر واقعہ پولنگ بلڈنگ کے گردوانوح میں کم از کم دو سو گز دور کروائی جائے گی، الیکشن کے پرامن انعقاد کےلئے ضلعی پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجینسز سے مکمل تعاون رکھا جائے گا، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔