غزہ میں اسرائیل جارحیت، امریکی وزیر خارجہ کی سعودی قیادت سے ملاقات

11:17 AM, 6 Feb, 2024

notype

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران پیر کو دارالحکومت ریاض میں سعودی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ایک ایسے وقت میں مشرق وسطیٰ پہنچے ہیں جب فلسطینیوں کو امید ہے کہ غزہ کے سرحدی شہر رفح پر اسرائیلی حملے سے پہلے فائر بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا، جہاں غزہ کی نصف آبادی نے پناہ لے رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینٹنی بلنکن خطے کے اپنے پہلے دورے کے آغاز پر پیر کو سعودی عرب پہنچے، جہاں دارالحکومت ریاض میں انہوں نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔

امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اینٹنی بلنکن اور سعودی ولی عہد نے تنازع کے ’ایک پائیدار خاتمے‘ کے حصول کے لیے علاقائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کے ساتھ غزہ میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور تنازع کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔‘

مزیدخبریں