آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا

12:25 PM, 6 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  ذرائع کا کہنا ہے کہ  نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ پلان کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل بات چیت  ہوئی۔ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ   پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قرض  ری شیڈولنگ پلان منظور کرلیا گیا ہے، قرض ری شڈول پلان کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ اجلاس سے لی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ پلان کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا ہے، آئی ایم ایف نے ایک سال کیلئے حکومت پاکستان کو پی آئی اے قرض پر سود ادا کرنے کیلئے اتفاق کیا۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق 280 ارب قرض پر بنکوں کو حکومت 12 فیصد شرح سود پر ایک سال کیلئے ادا کرے گی۔  آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ  بنکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے نہ ہوگا۔

ذرائع نجکاری کمیشن نے بتایا کہ   پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کے عرصے میں کر کے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائے گا۔

  نجکاری کے بعد روزویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ سے منظوری پر کمرشل بنکوں کیجانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی۔ پی آئی اے قرض ری شڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بھی بات چیت جاری رہے گی۔

مزیدخبریں