(ویب ڈیسک ) عام انتخابات میں الیکشن ڈیوٹیز پر کلاس فور اور سوئیپر کو پولنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کا تعینات کر دیا گیا۔جس کے بعد صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔
جنرل الیکشن میں ڈی سی آفس ڈیرہ اسماعیل خان کی انوکھی منتطق، 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں کلاس فور ملازمین جن میں جھاڑو بردار اور چوکیدار شامل ہیں کو عام انتخابات کے دوران پولنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریذیڈائنگ آفیسر کی ڈیوٹیز تفویض کردی گئی ہیں ۔
حلقہ پی کے 112 ڈیرہ اسماعیل خان سٹی ٹو پر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خانہ شریف کے چوکیدار عبدالجبار، جی جی پی ایس گرہ طاہر کے چوکیدار عصمت اللہ، جی جی پی ایس گرہ عاشق کے چوکیدار عصمت اللہ، جی جی پی ایس میالی کے چپڑاسی رمضان، جی جی پی ایس بھرکی کے چپڑاسی معین الدین، جی جی پی ایس بڈھان کے چوکیدار عبدالرشید، جی جی پی ایس عبدالخیل نمبر2 کے کلاس فور حبیب اللہ، گورنمنٹ گرلز سینیٹینل ماڈل سکول بند کورائی کے نائب قاصد افتخار محمد، جی جی ایس ایم ایس بند کورائی کے محمد ماجد اور جی جی پی ایس سکول وانڈہ کریم خان کے کلاس فور سمیع اللہ خان کو اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بھٹیسر کے چپڑاسی لال حسین، جی جی پی ایس چڑا پولاد کے چوکیدار ملک نذیر، جی جی پی ایس ملا خیل کے چوکیدار واجد عباس، جی جی پی ایس حافظ آباد کے چپراسی معین الدین کو پولنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نےمحکمہ تعلیم کےچوکیدارمحمد اشرف کی گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج میں ڈیوٹی لگادی۔کالج سویپرپرویزمسیح کوخورشیدگورنمنٹ گرلزکالج میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرتعینات کیا گیا ہے۔آفس کلینرمحمدحبیب کوگورنمنٹ سپیریئرکالج میں تعینات جبکہ 2لیب اسسٹنٹ کوبھی اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرتعینات کیا گیا ہے۔