انتخابات سے قبل ہی پی ٹی آئی نے الیکشن کو چیلنج کرنے کا عندیہ دیدیا

04:15 PM, 6 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)ترجمان پی ٹی آئی روف حسن نے کہا رجیم چینج آپریشن کا مقصد شریفوں پر مشتمل کریمنل گروہ کو آگے لانا تھا، ہم نے 9 مئی کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن ایک سال میں وہ نہ کی گئی۔

ترجمان پی ٹی آئی روف حسن کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کا کہ آج 22 مہینوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کریں گے،22 ماہ میں ہمیں ظلم و جبر اور فسطائیت کا سامنا رہا، رجیم چینج آپریشن کا مقصد شریفوں پر مشتمل کریمنل گروہ کو آگے لانا تھا، 15 ماہ معیشت کو یہ لوگ منفی میں لے گئے، پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی 48 فیصد ان کے دور میں ہوئی۔

اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کے لیے انہوں نے مسلسل آئیں کی خلاف ورزی کی،ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ان کی فیملیز کو ہراساں کیا گیا، ہمارے ہر سیاسی احتجاج کو روکا گیا، ہم نے اپنے دور میں کسی بھی سیاسی تحریک کو روکا۔

روف حسن نے کہا کہ بانی چئیرمین سمیت ہماری سنییر قیادت پر بغاوت کےمقدمات درج کیے گئے، 36 گھنٹے تک ریاست بانی چیئرمین کے گھر پر حملہ آور رہے، 9 مئی کے حوالے سےریاست کی طرف سے متعدد بیانات آئے، ہم نے 9 مئی کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن ایک سال میں وہ نہ کی گئی۔

ہمارے لوگوں کو جبرا غائب کیا گیا اور ان کی سیاسی وابستگی تبدیل کی گئی، 10 ہزار کارکنان اس وقت جیلوں میں موجود ہیں،عمران خان پر تقریبا 200 سے زائد مقدمات درج کیے گئے، جتنا میڈیا پر سینسرشپ ہے وہ ضیاء الحق کے دور میں بھی نہ تھا، اس وقت ہونے والے الیکشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔

آنے والے وقت میں ان انتخابات کی آئینی حیثیت کو بھی چیلنج کیا جاسکتا ہے،پارٹی کو الیکشن میں جانے کے لیے ریاست نے بہت ہتھکنڈے اپنائے،انتخابی نشان چھیننے کے لیے ہمارے تین انٹرا پارٹی انتخابات کو رد کیا گیا،ہر حلقہ میں ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور دھمکایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں