الیکش 2024، آئی جی سندھ خود میدان میں آ گئے

06:12 PM, 6 Feb, 2024

ویب ڈسک: آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کا کہانا ہے کہ کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کا سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم الیکشن کے دوران 24 گھنٹے چوکس رہیگا بلکہ میں خودکمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سینٹرکی نگرانی کروں گا۔ سی پی او میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرسیکیورٹی کی منفرد مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے بالخصوص الیکشن 2024 کے موقع پر ٹی وی مانیٹرنگ سے سیکیورٹی کے مجموعی امور و اقدامات کا ذریعہ بریفنگ جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہیڈ کوارٹرز سندھ,آئی ٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے ڈی آئی جیز سمیت اے آئی جیز,کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر،ایڈمن کے علاوہ ڈی ایس پی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے بھی شرکت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر شہر کے مختلف منتخب کردہ علاقوں مقامات,شاہراہوں پر نصب کمیراز کے ذریعے نا صرف سییکیورٹی مانیٹرنگ کو مؤثر اور مربوط بنانے میں مصروف ہے، مانیٹرنگ کے دائرے میں آنیوالی کوئی بھی مشکوک سرگرمی یا واقعات کی بابت بروقت متعلقہ پولیس کو ہدایات بھی جاری کرتا ہے، عام انتخابات کے موقع پر بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے سیکیورٹی مانیٹرنگ کے ضمن میں مستعد اور چوکس بھی رہیگا۔اس حوالے سے جملہ اسٹاف کو بھی واضح احکامات کے تحت پابند کردیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں قائم ٹی وی مانیٹرنگ روم کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے، ٹی وی مانیڑنگ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے الیکشن 2024 کے موقع پر پولنگ کے عمل,پیش آنے والے واقعات کی نگرانی کی جائے گی، کراچی،گاڑیوں کی آمد و رفت,پارکنگ ایریاز ٹریفک کی روانی کو بلاتعطل رکھنے سمیت سیکیورٹی  اقدامات کی مانیٹرنگ اور بروقت احکامات کے اجراء میں بھی خاطر خواہ مدد ملیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی سطح پر الیکشن کے دوران رائے دہندگان, امیدواران اور پولنگ اسٹاف و افسران کی  حفاظت کے لیئے الیکٹرانک فالو اپ سسٹم کو رائج کرنیکے اقدامات کیئے جائیں گے۔

کراچی،جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں قائم ٹی وی مانیرنگ سیل سے کڑی نگرانی اور ریسپانس کے عمل کو بھی غیر معمولی بنایا جائے، آء جی سندھ

مزیدخبریں