سدا بہار ہیرو رجنی کانت کی نئی فلم ’لال سلام‘ کا ٹریلر جاری

07:43 PM, 6 Feb, 2024

ویب ڈسکَ: لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی نئی فلم ’ لال سلام‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلم ’جیلر‘ کی شاندار کامیابی کے بعد مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کیلئے جوش و خروش میں مبتلا ہیں۔

فلم میں نوجوان اداکار وشنو وشال مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اس میں تامل سپر اسٹار رجنی کانت ایک مختصر لیکن مضبوط کردار کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

لال سلام‘ میں رجنی کانت ’محی الدین بھائی‘ کا ایک مسلم کردار ادا کررہے ہیں اور کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے جبکہ ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم مذہبی رواداری کی کہانی پر مبنی ہے۔

اگر بات کی جائے ٹریلر کی تو اس میں نظر آتا ہے کہ وشنو وشال شراب کی لت میں مبتلا ہیں اور وہ کرکٹ کے ذریعے اپنے گاؤں کا نام اونچا کرنا چاہتے ہیں۔ فلم کو لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان نے میوزک دیا ہے اور یہ 9 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں