ملک کے کن حصوں میں بارش ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

08:40 PM, 6 Feb, 2024

ویب ڈسک: ملک کے کن کن حصوں میں بارش ہوگی محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورمزید برفباری کاامکان ہے، جھل مگسی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی،مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، زیارت، کان مہترزئی، کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

قصور، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، خان پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، سانگھڑ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ما لا کنڈ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، مانسہرہ، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی،بونیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں آج سے موسلادھار بارش کے امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا۔

مری، گلیات اور گردو نواح میں آج موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردو نواح میں آج موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، بارش اور برفباری کے امکانات 80 فیصد تک ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرات منفی 3 سے منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متوقع برفباری میں تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں