اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں لفٹ گرگئی

03:01 PM, 6 Feb, 2025

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت کے دوسرے فلور سے لفٹ گراؤنڈ فلور پر جاگری۔ 

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لفٹ گرنے کا واقعہ پیش آیا، لفٹ میں موجود وکلا سمیت 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ 

لفٹ مین نے گرنے والی لفٹ کو چابی کے ذریعے کھولا اور  لوگوں کو اس میں سےباہر نکالا۔ 

ہائیکورٹ میں لفٹ خرابی کا یہ دوسرا واقع پیش آیا ہے، اس سے پہلے لطیف کھوسہ سمیت  11 لوگ لفٹ میں پھنس گئے تھے۔

مزیدخبریں