اکبر ایس بابر نے پی‌ٹی آئی پر ایک اور سنگین الزام لگا دیا

11:19 AM, 6 Jan, 2022

Rana Shahzad

پبلک نیوز؛ پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کاکہنا ہے کہ دبئی سے ووٹنگ کرکٹ کلب سےپی ٹی آئی کو 21 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ ہوئی، یہ تفصیلات 2013ء تک ہیں، اس کے بعد دھرنا بھی چلا، یہ دیکھنا باقی ہے کہ کلب سے کس حد تک فنڈنگ ہوئی ۔

اکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ قانون کہتا ہے کہ کوئی پاکستانی شہری انفرادی حیثیت میں فنڈنگ کرسکتا ہے،کمپنی کسی سیاسی جماعت کو فنڈنگ نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکہ سوال یہ پیدا ہو رہا کہ ایک کرکٹ کلب نے پی ٹی آئی کو اتنی فنڈنگ کیوں کی ؟ابھی کس حد تک یہاں سے فنڈنگ ہوئی یہ بھی ابھی دیکھنا باقی ہے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ کیونکہ کہ یہ تفصیلات ابھی 2013 ءتک ہیں اس کے بعد دھرنا بھی چلا ہے۔

دوسری جانب فارن فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، احسن اقبال کہتے ہیں پاکستان کی خودمختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا جارہا ہے، یہ قانون نہ روکا گیا تو پاکستان میں دو اقتدار ہوجائیں گے، ایک منتخب وزیراعظم اور دوسرا غیر منتخب مالیاتی وزیراعظم. ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وزیراعظم پارلیمنٹ اور22کروڑعوام کوجوابدہ ہوتاہے، غیرمنتخب مالیاتی وزیراعظم صرف آئی ایم ایف کاہوگا۔

مزیدخبریں