ڈالر کو بریک نہ لگی، مزید مہنگا ہو گیا

03:36 PM, 6 Jan, 2022

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی ڈالر مزید 18 پیسے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 176 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 92 پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈاکر 179 روپے 55 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ یہ اضافہ کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد اختتام مندی پر ہوا، 100 انڈیکس 325 سے زیادہ پوائنٹس کی مندی کے بعد 45 ہزار 82 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔ پرافٹ کے حصول کے لئے سرمایہ کاروں نے حصص کو فروخت کیے۔ پورے کاروباری روز کے دوران 13 کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار 310 شیئرز کا لین دین ہوا۔ کاروبار میں صفر اعشاریہ سات دو فیصد تنزلی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔۔ گزشتہ روز انڈیکس 45 ھزار 407 پر بند ہوا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کمی ہو گئی، مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 26 ہزار 150 روپے ہو گئی۔
مزیدخبریں