صوبائی حکومت نے گوادرکو آفت زدہ قرار دے دیا

06:19 PM, 6 Jan, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال نے زندگی مفلوج کردی۔ گوادر، تربت، اورماڑہ، چمن، کیچ اور پشین میں کچے مکانات گر گئے جبکہ رابطہ سڑکیں بھی بہہ گئیں۔ صوبائی حکومت نے گوادرکو آفت زدہ قرار دے دیا۔ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ گوادر میں سیلابی صورتحال سے زندگی مفلوج ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں اسکولز غیر معینہ مدت کے لئے بند اور سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ضلع گوادر، کیچ اور پسنی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہوگئے۔ گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع ہے۔ کمبل، خیمے، سلنڈر، ادویات، کھانے اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل بھی شروع کر دی گئی۔ امدادی کاموں کی نگرانی کے لئے پی ڈٰی ایم نے کنٹرول روم قائم کر دیا۔۔ پاک افواج اور نیوی کے اہل کار بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں مزید موسلا دھار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ میٹ آفس کے مطابق مغربی ہواؤں کا حالیہ سلسلہ مزید شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوگا۔ متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔
مزیدخبریں