ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا طالبات، اساتذہ اور ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ

03:00 PM, 6 Jan, 2024

احمد علی
لاہور: ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا طالبات، اساتذہ اور ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت سے اینڈومنٹ فنڈ قائم کر دی، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے اینڈومنٹ فنڈ کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے طالبات، اساتذہ اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ایندومنٹ فنڈ قائم کیا، یونیورسٹی اینڈومنٹ فنڈ کیلئے چھ رکنی بورڈ آف مینجمنٹ کے سٹرکچر کی بھی منظوری ہوگئی۔ وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی اینڈومنٹ فنڈ کی رقم خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اینڈومنٹ فنڈ سے حاصل شدہ آمدن کا 40 فیصد دوبارہ اینڈومنٹ فنڈ میں شامل کیا جائے گا ۔ایندومنٹ فنڈ کی آمدن سے 60 فیصد آمدن سے طالبات کو سکالر شپ، ریسرچ کیلئے پیسے فراہم کیے جائیں گے۔ وائس چانسلر کی زیر صدارت فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دے دی گئی ۔
مزیدخبریں