فیس بُک نے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا

05:39 PM, 6 Jan, 2024

احمد علی
فیس بک نے اپنی موبائل ایپ میں ایک فیچر کا اور اضافہ کر دیا ہے کہ جس سے صارفین کو اس کی براؤزنگ ہسٹری کے مطابق اشتہار دکھائے جا سکیں گے۔ ’’لنک ہسٹری‘‘ کے نام سے متعارف کرائے گئے اس نئے فیچر کا اعلان فیس بُک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا ہے جس میں اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ لنک ہسٹری گذشتہ 30 دنوں میں فیس بک موبائل براؤزر پر وزٹ کی گئی ویب سائٹس کا مجموعہ ہوگی۔ فیس بک نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ صارفین کی براؤزنگ ہسٹری کو محفوظ کرنے کا ایک آسان ٹول ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے۔ اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صارفین کو اپنی براؤزنگ سرگرمی کا ریکارڈ کمپنی کے ساتھ شیئر کرنے سے آپٹ آؤٹ کرنے دیتی ہے جب کہ اس فیچر کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا ہے۔ تاہم صارفین کے پاس کسی بھی وقت لنک ہسٹری کو فعال یا غیر فعال کرنے کا اختیار ہوگا اور جب لنک ہسٹری ایکٹیویٹ ہو جائے گی، تو فیس بک کے موبائل براؤزر میں رسائی حاصل کیے گئے لنکس 30 دنوں کے لیے محفوظ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فیس بک کے موبائل براؤزر کی معلومات کو اشتہارات کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ بہتر اشتہارات تجویز کرنے کے لیے فیس بک اکثر صارفین کے ڈیٹا کو ٹریک کرنے کے لیے کافی مشہور ہے اور کمپنی پر ایک سے زیادہ مواقع پر، صارفین کے ڈیٹا کو ان کی رضامندی کے بغیر استعمال کر کے ان کی رازداری پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
مزیدخبریں