بندر کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

07:11 PM, 6 Jan, 2025

ویب ڈیسک:(محمدساجد) پتنگ اڑانے کے شوقین تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے مگر کیا کسی جانور کو پتنگ اڑاتے دیکھا ہے؟ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائر ل ہوئی جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی۔

تفصیلات کے مطابق پتنگ اُڑانے کے نقصانات بہت ہیں، اِس کی ڈور سے کتنے لوگ زَخمی ہوجاتے ہیں اور کئی لوگوں کی گردنیں کٹ جاتی ہیں، پاکستان میں بسنت بازی پر پابندی عائد ہے مگر عوام قانون کی دھجیاں اڑاتے نظر آتے ہیں، انسان تو ایک طرف اب یہ کام بندروں نے بھی شروع کردیا ہے جس کی حقیقت منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ چھت پر موجود بندر ہوا میں اڑتی ہوئی پتنگ کو نیچے اتار رہا ہے، جبکہ آسمان پر ایک دوسرا پتنگ بھی اڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین اس کو پسند کررہے ہیں۔

مزیدخبریں