آصف علی زرداری کو ضمانت قبل از گرفتاری نہ مل سکی
08:19 AM, 6 Jul, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کو غیر موجودگی میں ضمانت دینے کی استدعا مسترد کر دی. تفصیلات کے مطابق نیویارک امریکہ میں آصف علی زرداری کی مبینہ پراپرٹی کی نیب تحقیقات کے دوران سابق صدر کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی. چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی . عدالت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی غیر موجودگی میں کیسے ضمانت قبل از گرفتاری دی جاسکتی ہے ؟کوئی غلط Precedent نہ بن جائے. آصف زرداری پیش ہوں، کل آصف زرداری کی ضمانت پر سماعت ہوگی. آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ دو دن کا وقت دے دیں، آصف زرداری پیش ہو جائیں گے، آصف زرداری کو کل ائیر ایمبولینس کے ذریعے عدالت پیش کردیں گے