طور خم بارڈر غیر معینہ مدت تک بند

08:41 AM, 6 Jul, 2021

اویس
اسلام آباد(پبلک نیوز)حکومت پاکستان نے عالمی وبا کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر کو ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے غیر معینہ مدت تک بند کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ ”کورونا کے باعث این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق طورخم بارڈر کو آج چھ جولائی سے ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے، پاک افغان سرحد امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے اس وقت تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں“۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1412267202426904576 یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی شاندار حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں عالمی وبا ء کا زور ٹوٹ رہا ہے اور یہ اسی تسلسل کا ایک حصہ ہے جس کے بعد عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کو یہ اقدامات اٹھایا گیا ہے۔
مزیدخبریں