ہتک عزت کیس: ’مجھ سے میشاء نے اپنی ہراسمنٹ پر سٹوری شیئر کی‘

08:54 AM, 6 Jul, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(پبلک نیوز) سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، علی ٍظفر کے وکیل نے میشا کی گواہ حمنہ زبیر پر جرح کی. سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیا ایک صحافی کو کسی کے خلاف لکھتے وقت الفاظ کے چناو کا خیال نہیں رکھنا چاہیے، علی ظفر کے وکیل نے پیمرا کے قوانین عدالت میں پڑھ کے سنائے، کیا آپ کسی کے خلاف کالم لکھتے ہوئے بغیر ثبوت الزامات عائد کر سکتی ہیں، جب آپکو میشا نے سٹوری شئیر کی تو آپ نے اسکی والدہ اور دیگر سے رابطہ کیا ، کیا آپ نے علی ظفر سے رابطہ کیا؟ حمنہ زبیر کا کہنا تھا کہ مجھ سے میشاء شفیع نے اپنی ہراسمنٹ پر سٹوری شیئر کی، میں نے ذاتی طور پر علی ظفر سے رابطہ کیا جس پر علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہآپ نے علی ظفر کے خلاف اور میشاء کے حق میں بہت سے ٹویٹ کیے ،حمنہ نے جواب میں کہا نہیں میں نے کوئی بھی ایسا ٹوئٹ نہیں کیا. علی ظفر کے وکیل نے گواہ حمنہ زبیر کے ٹویٹ عدالت میں پیش کر دیے تو حمنہ نے کہا جی میں نے ایک ٹوئٹ کیا تھا. وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا کہ آپکی جرنلزم بہت فیئر ہے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹ دیکھیں کیا یہ آپکے ہیں، گواہ حمنہ نے کہا جی یہ سارے ٹوئٹ میرے ہیں. مجھے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم پر یقین ہے، ہمیں عدالت کی جانب سے کیے گئے فیصلے پر کوئی اعتراض نہ ہو گا ، میں ایک پروفیشنل جرنلسٹ نہیں ہوں ، وکیل نے دوران جرح کہا کہ کیا آپ کے پاس کوئی ڈگریاں ہیں؟ جس پر حمنہ نے کہانہیں میرے پاس کوئی جرنلزم کی کوئی ڈگری نہیں ہے ، میں نے پاکستان کے اچھے صحافیوں کے ساتھ کام کیا ہے. واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی یہ سماعت جاری رہی جس میں گواہ حمنہ زبیر کا بیان ریکارڈ کیا گیا ، اپنے بیان میں حمنہ کا کہنا تھا کہ میں میشا شفیع کو نہیں جانتی، میں کبھی بھی ذاتی حیثیت میں ان سے نہیں ملی ، میشا شفیع سے پہلی بار اپریل 2018 میں بات ہوئی ،اس دوران میشا شفیع نے علی ظفر والے واقعہ کے بارے میں بتایا ،میں کراچی کے اخبار میں ایڈیٹر تھی میشا شفیع نے سٹوری کور کرنے کےلیے رابطہ کیا. انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کے ٹویٹ کرنے کے گیارہ منٹ بعد میں کالم لکھا ،علی ظفر نے اس وقت اپنا موقف دینے سے انکار کیا تھا ،علی ظفر نے کہا تھا وہ دوبارہ رابطہ کریں گے ،کچھ دیر علی ظفر کی ٹیم نے انکے بیان سے متعلق آگاہ کیا جو اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے،علی ظفر نے مجھ پر الزام لگایا کہ میشا شفیع نے میرے ساتھ ملکر می ٹو کی مہم چلائی ، یہ بات کلئیر کرنا چاہتی ہوں کہ کبھی علی ظفر سے ملاقات نہیں کی اور نا انہیں جانتی ہوں.
مزیدخبریں