سابق حکومت نے خزانے کو خالی کر دیا تھا :وزیر اعلیٰ پنجاب
09:48 AM, 6 Jul, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں 1300ارب روپے کا تھرو فارورڈ ورثے میں ملا۔ سابق حکمران اپنی”گڈگورننس“کے باعث 4 ہزار نامکمل ترقیاتی منصوبے چھوڑ کر گئے۔ سابق حکومت نے خزانے کو خالی کر دیا تھا اور56ا رب روپے کے چیک کیش کور نہ ہونے کی وجہ سے باؤنس ہوئے۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں 1300ارب روپے کا تھرو فارورڈ ورثے میں ملا،سابق حکمران اپنی”گڈگورننس“کے باعث 4 ہزار نامکمل ترقیاتی منصوبے چھوڑ کر گئے،56ا رب روپے کے چیک باؤنس ہوئے،ہماری حکومت نے سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کودرست کر کے صوبے کی سمت ٹھیک کی ہے،یکساں ترقی کیلئے ہر ضلع کو وسائل دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے صوبہ پنجاب میں 41ارب روپے کا اوور ڈرافٹ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت پنجاب اسمبلی، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور اور نج لائن میٹرو ٹرین کے نامکمل منصوبے چھوڑ کر گئی۔ تریموں تھر مل پاورپراجیکٹ، پاک پتن ہائیڈروپاور پراجیکٹ، مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے ادھورے منصوبے ورثے میں ملے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے نامکمل منصوبوں کی ایک ریکارڈ فہرست موجود ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کودرست کر کے صوبے کی سمت ٹھیک کی ہے پنجاب میں یکساں ترقی کی پالیسی کے تحت ہر ضلع کے لئے وسائل فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ دس سال میں تباہی کی جو داستان لکھی گئی وہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔