” حکومت نے پی ڈی ایم اے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا “

09:51 AM, 6 Jul, 2021

اویس
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے قدرتی آفات اور مشکل کی ہر گھڑی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، زلزلہ ہو سیلاب ہو کورونا کے دوران ایمرجنسی کی صورتحال ہو یا کوئی بھی قدرتی آفت پی ڈی ایم اے نے فرنٹ پر آکر ملک اور قوم کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا اور ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پی ڈی ایم اے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ، پی ڈی ایم اے صحیح معنوں میں مشکل کی گھڑی میں معاون و مددگار ثابت ہورہا ہے ، ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے پی ڈی ایم اے کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی پوری دنیا معترف ہوئی، احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم میں بھی پی ڈی ایم اے نے اہم کردار ادا کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پی ڈی ایم اے نے ماحول دشمن سموگ پر قابو پا کر پنجاب کے سو فیصد بھٹوں کو زگ زیگ پر منتقل کردیا ہے، قدرتی آفات میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ بھی پی ڈی ایم اے کا اہم امور ہے ،پی ڈی ایم اے کمپلیکس اور ضلعی سطح پر ویئر ہاؤسز کی ضلعی سطح پر تعمیر سے ایمرجنسی کی صورتحال کو بروقت نمٹنے میں آسانی ہوگی۔
مزیدخبریں