ہم نے بھارت کے نیٹ ورک کو ایکسپوز کیا: فواد چوہدری
10:21 AM, 6 Jul, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 15جولائی تک وزارت سائنس الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیارکرلےگی،کابینہ کے141اجلاس ہوئےجن میں3ہزارسےزائدفیصلےہوئے،123ایسےفیصلےہیں جن پرعملدرآمد میں تاخیرہوئی، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلواناچاہتےہیں،کابینہ کوگزشتہ اجلاسوں کی رپورٹ پیش کی گئی،اسکردوایئر پورٹ کوانٹرنیشنل بنارہےہیں۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے بھارت کے نیٹ ورک کو ایکسپوز کیا،دہلی سےبینک کےذریعےپیسےٹرانسفرہوئےتفصیلات سامنےلائیں گے،پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی، وزیراعظم نےکل ناراض بلوچوں سےمذاکرات کااعلان کیاتھا،بلوچستان میں ناراض لوگوں کومنانےکیلئےلائحہ عمل تیارکیاجائےگا،شبلی فرازنےالیکٹرانک ووٹنگ مشین پرکابینہ کوبریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ بہت ساری ٹیسٹنگ سروسزمعیارکےمطابق نہیں تھے،ٹیسٹنگ سروس کےنظام پرکام کریں گے،ٹیکنالوجی لانابہت ضروری ہے،ٹیسٹنگ سروس میں شفافیت کیلئےایک نظام لانےکی ضرورت ہے،وزیراعظم کورپورٹ ملی کہ حکومتی اراکین پروٹوکول استعمال کررہےہیں،وزیراعظم نےپروٹوکولزمیں کمی لانے کی سختی سےہدایت کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزراکوہی گاڑیوں پرجھنڈالگانےکی اجازت ہے،فاٹاکےکچھ اضلاع میں تھری جی اورفورجی سروس فراہم کردی گئی،فاٹا کےتمام علاقوں کو تھری جی اورفورجی سروس فراہم کرناترجیح ہے،پاکستان میں قیمتوں میں استحکام نظر آرہا ہے، 10سال میں پہلی بار ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نہیں ہے، ہماری برآمدات میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے۔