حریم شاہ شوہر کے بغیر ترکی پہنچ گئیں
12:22 PM, 6 Jul, 2021
انقرہ(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنی متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ پاکستان میں اپنی جھوٹی شادی کا پول کھلنے کیلئے بعد اب اکیلی ہی بیرون ملک چلی گئی ہیں اور ان کے ساتھ کوئی رکن سندھ اسمبلی موجود نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی رچا لی ہے مگر سیلوں کی مالکن نے میڈیا پر آکرسارا پول کھول دیا اور کہا کہ انہوں نے حریم شاہ کو برائیڈل فوٹو شوٹ کیلئے پیسے دیکر بطور ماڈل ہائر کیا تھا اور یہ ان کی شادی کی تصاویر نہیں بلکہ فوٹو شوٹ کی تصاویر ہیں جو سیلوں کے سوشل میڈیا پیجز بھی دیکھی جا سکتی ہیں حریم شاہ نےجھوٹی شادی کا پول کھلنے کے بعدکوشش کی کہ وہ اس کی کوئی توجیہہ پیش کر سکیں مگر پھر جب شائقین نے ان کی کسی بھی وضاحت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تو اب حریم شاہ ترکی میں موجود پائی گئی ہیں اور ان کا ایک اور دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ہے کہ وہ اپنے شوہر رکن صوبائی اسمبلی کے ساتھ بیرون ملک جا رہی ہیں کیونکہ ذرائع کے مطابق حریم شاہ کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کوئی بھی رکن صوبائی اسمبلی ہمسفر نہیں تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جب حریم شاہ نے شادی کا دعویٰ کیا تھا تو ایک تصویر اپ لوڈ کی تھی جس میں انگوٹھی پہنے ہوئے دو ہاتھ نظر آرہے تھے جو کہ بعد ازاں جھوٹی ثابت ہوئی تھی اور انہوں نے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ اپنے مبینہ شوہر کے ہمراہ جلد ترکی روانہ ہو رہی ہیں مگر ان کی یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔