کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

04:30 PM, 6 Jul, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی بیس لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ویکسین کی کھیپ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچی۔ چین سے ویکسین پہنچنے پر ویکسین ای پی آئی کے وئیر ہاؤس منتقلی کا عمل جاری ہے۔ تین روز میں چالیس لاکھ ویکسین چین سے پاکستان لائی گئیں۔
مزیدخبریں