اپوزیشن میں اختلافات، اے پی سی منسوخ

04:53 PM, 6 Jul, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) انتخابی اصلاحات پر ن لیگ کی اے پی سی اپوزیشن کے اختلافات کی نذر ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے اختلافات کی بناء پر اے پی سی خاموشی سے منسوخ کر دی۔ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت سے معزرت کرلی تھی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھے۔ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کو کانفرنس میں عدم شرکت کا جواز بتا دیا۔ ن لیگ نے پہلے یکم جولائی پھر پانچ جولائی کو اے پی سی کا اعلان کیا تھا۔ دو بڑی جماعتوں کے رویے سے شہباز شریف مایوس ہوئے جس کے بعد خاموشی سی اے پی سی منسوخ کردی۔ اب انتخابی اصلاحات پر اے پی سی عید کے بعد ہونے کا امکان ہے۔
مزیدخبریں