صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان شہریوں کیلئے ٹریفک وارڈن بن گئے

05:45 PM, 6 Jul, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: صوبائی وزیر پنجاب برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ٹریفک کھلوا رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ایک 4 منٹ 45سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی وزیر غیر معمولی طور پر گاڑی سے باہر اتر کر اور ٹریفک کھلوانے میں شہریوں کی مدد کر رہے ہیں۔ نہ صرف انھوں نے ٹریفک کھلوانے میں شہریوں کی مدد کی بلکہ اس دوران دوران فیاض چوہان لوگوں سے خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے رہے اور شہریوں کی جانب سے کی جانے والی باتوں کے جوابات بھی دیتے رہے۔ تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ڈالی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اس اقدام کو ’ ملنگ وزیر کا دبنگ اسٹائل‘ قرار دیا گیا۔ یہ بھی لکھا گیا تھا کہ آج تک کبھی کسی وزیر کو ٹریفک وارڈن کا کام کرتے نہیں دیکھا ہو گا۔ فیاض الحسن نے حلقہ اور محلہ کی عوامی سڑک پر وہ کام کر دیا جسے دیکھ کر عوام دنگ رہ گئے۔
مزیدخبریں