صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 73 نئے کیس رپورٹ

08:10 AM, 6 Jul, 2022

احمد علی
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 73 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اس موذی مرض میں مبتلا ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 508,993 ہو چکی ہے۔ اب تک پنجاب میں 493,695 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث لاہور سے ایک مریض کی موت رپورٹ ہوئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,575 ہو چکی ہے۔ کورونا کے 5553 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 11,496,450 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 59، راولپنڈی سے 9، ڈیرہ غازی خان میں 2 جبکہ ساہیوال، بہاولپور اور ملتان سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 24 گھنٹوں کے دوران 3.2 فیصد، راولپنڈی میں 0.9، ڈیرہ غازی خان میں 2.3، بہاولپور سے 1.2 اور ساہیوال میں 1.1 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزیدخبریں