کیش لیس معیشت کی جانب مثبت پیش رفت
12:24 PM, 6 Jul, 2022
اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شہریوں کی جانب سے حکومتی کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ سربراہ وزیرِاعظم اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے شہریوں کی طرف سے حکومت کی زیادہ تر ادائیگیاں جلد ہی بغیر کسی اضافی چارجز کے آن لائن ادا کی جا سکے گیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی اگلے چھ ماہ کے اندر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے تمام تر حکومتی ادائیگیاں آن لائن طریقہ کار سے ہو سکیں۔ سلمان صوفی نے کہا کہ اس سلسلے میں صدر، نیشنل بینک آف پاکستان کو ضروری ہدایت دے دی گئی ہیں، کیش لیس معیشت کے لیے مضبوط آن لائن ادائیگی کے نظام کی ضرورت ہوتی ہے جس میں شہری پر کم سے کم یا کوئی چارج نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا یہ اقدام کیش لیس معیشت کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔