حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار

04:00 PM, 6 Jul, 2022

احمد علی
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی دے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔جسٹس باقر نجفی کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حالات واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی ہے، عدالت آئین کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پابند ہے۔ کسی تفتیشی آفیسر کو مقرر کرنے کا مراسلہ پیش نہیں کیا گیا،عدالت قانونی کارروائی مکمل نہ ہونے پر ملزم کو بری کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت 18 جولائی تک منظور کرلی۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کو ہدایت کی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرکے ضمانت کروالیں۔ خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، ان کے ترجمان کے مطابق سادہ لباس اہلکار ہوٹل پہنچے اور حلیم عادل شیخ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
مزیدخبریں