شمالی وزیرستان : دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

06:27 PM, 6 Jul, 2022

احمد علی
راولپنڈٰی : آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ،اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا 1 سپاہی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا 1 سپاہی شہید ہوگیا ہے، 23 سالہ شہید سپاہی وحید خان کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے علاقے میں کارروائی جاری ہے۔
مزیدخبریں