جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے
01:44 PM, 6 Jul, 2023
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے. گھریلو ملازم کے مطابق عالمگیر ترین رات معمول کے مطابق بیڈروم میں سوئے۔ صبح 10 بجے تک نہ اٹھنے پر دروازہ کھٹکھٹایا گیا ، نہ اٹھنے پر کھڑی سے جھانکا تو انہیں خون میں لت پت پایا گیا، ملازم نے فوری طور پر جہانگیر ترین کو اطلاع دی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خود کشی کا لگتا ہے، سر کے دائیں طرف گولی کا نشان موجود ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر میں لگی گولی موت کی وجہ بنی ہے ، مبینہ خود کشی میں گلاک پستول استعمال کیا گیاہے، جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول بھی ملا ہے۔خود کشی صبح 6 سے 7 کے درمیانی وقت میں کی گئی ہے. عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ بیماری سے تنگ آ چکے ہیں ،اس لیے زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں، قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عالمگیر ترین میں بظاہر کوئی بیماری نہیں دیکھی۔ خٰیال رہےکہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے،ان کی عمر 63 سال تھی، حال ہی میں ان کی منگنی ہوئی تھی اور دسمبر میں شادی طے تھی.عالمگیر خان ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔